بھارت میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 60لاکھ سے تجاوز

478

نئی دلی: بھارت میں کورونا وئرس  کے  بے قابو سے مصدقی مریضوں کی تعداد  6 ملین سے تجاوز کر گئی ہے  جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ وبائی مرض پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں ایک دن میں کورونا کے82 ہزار170 کیسز ریکارد کئے گئے جبکہ1039 افراد لقمہ اجل بنے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں حیرت آنگیز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں 1039 افراد کورونا وائرس سےموت کا شکار ہوئے اور مجموعی مرنے والوں کی تعداد 95542 سے تجاوز کرگئ جبکہ 82ہزار 170 نئے کیسز کی اطلاعات ملی ہے۔

واضح رہے بھارت میں اس وقت مصدقہ مریضوں کی تعداد 60لاکھ 78ہزار200  جبکہ 8944 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں امریکا کے بعد بھارت کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جبکہ اب تک 7کروڑ19لاکھ67ہزار230 (71967230) ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے  بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے 11 اضلاع میں اور دوسری ریاستوں میں  مکمل لاک ڈاؤن مسلط کردیا ہے۔