ملک میں احتساب و انصاف ہوتا تو عاصم باجوہ گرفتار ہوتے،مریم نواز

401

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ ملک میں احتساب و انصاف ہوتا تو عاصم باجوہ گرفتار ہوتے، وہ وقت دور نہیں جب عوام اس حکومت کا احتساب کرے گی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ شہباز شریف نےبھائی کیخلاف استعمال ہونےسےانکارکیا تو انہیں گرفتار کرلیا گیا،شہباز شریف نے بھائی کےخلاف کھڑے ہونےکے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے،شہباز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔