اپوزیشن جہاں جلسہ کرے گی وہاں جلسہ کروں گا، شیخ رشید

408
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بڑے لوگوں کے ساتھ ناراضگی نہیں ہے فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  طلال چودھری کو چھوڑو یہ میرا لیول نہیں ہےاصل کام  کراچی میں ہے، لاہور ڈیبیٹنگ کلب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اے پی سی جلسہ کرے گی وہاں میں جلسہ کروں گا، بلاول پتا نہیں کیوں مجھ سے ڈر رہا ہے بلاول نے کہا ہے وہاں نہیں جاؤں گا جہاں شیخ رشید ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پتھراؤ کے تھیلے نہ دکھانے کیلئے کس نے کہا؟ نیب کے دفتر میں پتھراؤ کی منصوبہ بندی لاہور میں کیوں کی گئی؟ بسوں میں لوگوں کو لے جا کر چیف جسٹس کے دفتر پر حملہ کردیا،   ووٹ کو نہیں چیف جسٹس کو عزت دو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے انقلاب کی جانب گامزن ہے، کچھ اہل کاروں کو معطل کرکے جارہا ہوں، تمام تجاوزات خالی کرالیں گے، ایم ایل ون پر ڈیڑھ لاکھ لوگ بھرتی کررہے ہیں، تنخواہ چین دے گا۔