پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

187

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، آج سرمایہ کاری بند ہونے تک 960 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوپہر میں نیب کی جانب سے صدر ن لیگ شہباز شریف  کی گرفتاری کی خبر سے کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی کاروباری حلقے میں ہلچل واقع ہوئی ہے   جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان  دیکھنے کو ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج  ہنڈریڈ انڈکس میں 960 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 100-انڈیکس 40 ہزار 839 کی سطح پر آگیا جبکہ آج ہونے والی مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے بند ہونے تک  سرمایہ کاروں کے تقریبا 150 ارب روپے ڈوب گئے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر  کی قدر میں 10 پیسے  کا اضافہ ہواہے۔