پاکستانیوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ

268

جدہ: سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے ایس او پیز بھی جاری کردیے ہیں، جس میں زائرین کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا، جبکہ 4 اکتوبر سے مقامی افراد کیلئے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ ’اعتمرنا‘ کے ذریعے بکنگ کروائیں گے، موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج سے شروع ہوچکا ہے۔

اُنکا مزید کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے تین گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے، جس میں 7بار طواف، 2رکت سنت،سعی صفا ومروہ اور حجامت کے فرائض ادا کرنا ہوں گے۔

جبکہ پہلے مرحلے میں 6 افراد روزانہ عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین کو مخصوص بسوں کے ذریعے سے مسجد الحرام لایا جائے گا۔

خیال  رہے کہ اس مقصد کے لیے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں، جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل یہ تھرمل کیمرے الارم سے آراستہ ہیں ، جب کوئی ایسا زائر ان کے سامنے سے گزرے گا جس کا جسمانی درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ہوگا تو ان تھرمل کیمروں پر لگے الارم وارننگ جاری کر دیں گے۔