دنیا بھر میں 10لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

535

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10لاکھ2 ہزار669 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

دنیا بھر میں ہر منٹ پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ33لاکھ28ہزار650 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ46لاکھ47ہزار277 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 73 لاکھ 21 ہزار343 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ9ہزار453 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 60 لاکھ 74 ہزار702 افراد متاثر،95 ہزار 574 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 32 ہزار309 اور اموات 1لاکھ41 ہزار779تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ59 ہزار573افراد متاثر، اموات20ہزار385، پیرو میں8 لاکھ 5ہزار 302، اموات 32 ہزار262، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 70ہزار766، اموات کی تعداد 16ہزار398 ، کولمبیا میں 8 لاکھ 13 ہزار 56 افراد متاثر، اموات کی تعداد 25 ہزار488 ہوگئی۔

دوسری جانب میکسیکو سے تعلق رکھنے والے اور دنیا کے سب وزنی اور فربہ 36 سالہ ہوآن پیڈرو فرانکو جن کے پاس موٹاپے کا عالمی 208 کلو وزنی شخص ہونے کا ریکارڈ ہے نے بلاخر کورونا وائرس کو پچھاڑنے میں کامیاب ہو گئے اور سب کو حیران کر دیا ہے۔