ملک میں مجموعی 6466 افراد کورونا سے لقمہ اجل بنے

471

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 841 جبکہ 6466 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 36 ہزار 17، پنجاب میں 99,219، بلوچستان میں 15,092 خیبرپختونخواہ 37,701، گلگت بلتستان میں 3,681، دارلحکومت اسلام آباد میں 16,470 اور آزاد کشمیر میں 2,661 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,492  پنجاب 2,231، خیبرپختونخوا 1,259، اسلام آباد 181، گلگت بلتستان 87، بلوچستان 145 اور آزاد کشمیر میں 71 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار22 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 34 لاکھ 49 ہزار 541 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا 566 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 9 مریضوں کی اموات ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 451 مریض تشویشناک حالت میں قرنطینہ ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3کروڑ33لاکھ28 ہزار650افراد متاثر،10لاکھ2ہزار669افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 46 لاکھ 47 ہزار 277 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب  کراچی سمیت سندھ بھر میں نرسری سے آٹھویں جماعت کی کلاسوں کا بھی آج سے آغاز ہوگیا ہے، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد تعلیمی سرکرمیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔