سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح

189

لاہور (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کر دیا۔ ڈی ٹی ایس سسٹم کی ایپ کا بھی افتتاح کیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ 511سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ کے
ذریعے مہیا کی گئی ہیں، ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے،شہری ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے۔ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوںکی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی،شہری گوگل پلے اسٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں، صوبے میںسیاحت کے فروغ کے لیے جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔پنجاب میں سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، پنجاب کے اندر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔