بھارت کی بزدلانہ حرکتیں خوفزدہ نہیں کرسکتیں، فاروق حیدر

338

مظفرآباد (صباح نیوز) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر آزادکشمیر کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے جنہوں نے ہمارے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم نے کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد ی پر بلااشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی جس سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جبکہ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے شہید سپاہی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ دھرتی ماں پر اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا سرمایہ افتخار اور کشمیری عوام کی محافظ فوج ہے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج اپنی بزدلانہ حرکتوں سے نہ تو کشمیری عوام کو خوفزدہ کر سکتی ہے اور نہ ہی پاک فوج جیسی جری اور بہادر فوج کو مرعوب کر سکتی ہے۔