کوروناسے مزید6افراد جاں بحق، 694نئے کیس رپورٹ

404

اسلام آباد/کراچی (نمائندگان جسارت)کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 6 افراد چل بسے ،جبکہ 694 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6اموات ہوئیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار457 ہوگئی ، متاثرین کی مجموعی تعداد3 لاکھ 10 ہزار 275ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور
فعال کیسز کی تعداد8 ہزار205 رہ گئی،548 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9700 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید251 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے ہیں، اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2492ہوگئی ہے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 207 مریض صحت ہو چکے ہیں اور اس طرح صحت یاب مریضوں کی تعداد 129753 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی 95.4 فیصد شرح ہے۔