صدر پی ایس پی حیدرآبادکی ہائی وے حادثے کے زخمیوں کی عیادت

275

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پی ایس پی حیدرآباد ڈویژن صدر ندیم قاضی نائب صدر سید شعیب جعفری و اراکین ڈویژن و کارکنان نے حیدرآباد سول اسپتال میں سپرہائی وے لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر وین حادثے میں آتشزدگی سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی اور جاںبحق افراد کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ پی ایس پی متاثرین
کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے جاںبحق افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔