ختم نبوت کے محافظ نبی مہربانؐ کی ذات کے نگہبان ہیں،علما

252

لاہور(نمائندہ جسارت)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی اجتماع جامع مسجد اقصیٰ گلشن راوی میں ہوا۔ اجتماع میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز، امیر مجلس گلشن راوی مولانا عزیز الرحمن، قاری سیف
الرحمن، قاری عطا الرحمن، قاری سعید الرحمن، مولانا حبیب الرحمن ضیا ودیگر نے شرکت کی۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان ہیں، نسل نو اپنا ایمان بچانے کیلیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے۔ مجلس لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ انہیں حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ،حکومت قادیانیوں کو آئین اور قانون کا پابند بنائے ۔