کوٹری مسلم ٹاؤن کے رہائشیوں کا بااثر افراد کی جانب سے قبضے کیخلاف احتجاج

112

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری کے مسلم ٹاؤن کے رہائشی بااثر افراد نے مسلح افراد کی جانب سے قبضے کیخلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر عبدالستار منگریو، ولی محمد، خادم حسین ودیگر نے کہا کہ عدالت میں ہمارے حق میں فیصلہ ہونے کے باوجود بااثر افراد محبوب شورو، امام بخش شورو، اشفاق، برکت ودیگر نے اسلحے کے زور پر زمین پر قبضہ کرلیا اور چار دیواری بنادی جبکہ متعلقہ پولیس ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔