میہڑ، سندھی بٹڑا میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج

109

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب سندھی بٹڑا شہر تباہ، بنیادی سہولیات نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج۔ اس سلسلے میں شہری اتحاد کے رہنما علی گوہر چنا، غلام نبی قنبرانی، عبدالستار بٹڑو، عاشق علی قنبرانی، ایڈووکیٹ علی اکبر خمیسانی، سید ارسلان شاہ، نور محمد جتوئی، انعام اللہ ملک اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سندہی بٹڑا شہر کو تباہ کردیا گیا ہے، گزشتہ چار برسوں سے شہر پر ایک ماہ کا بجٹ بھی خرچ نہیں ہوسکا۔ سیاسی اختلافات کے باعث چار برسوں میں بجٹ بینک سے نہیں نکل سکا، جبکہ سندہی بٹڑا شہر، صحت، ڈرینج، راستوں کی سہولیات سے محروم ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جبکہ شہر اور گردونواح کے گاؤں علاج معالجے کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حلقے کے منتخب نمائندوں نے بھی شہر کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کہا کہ شہر کو بنیادی سہولیات فراہم کریں۔