محکمہ تعلیم میں 37 ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، جن پر ہمارا حق ہے، لیاقت میرانی

327

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ یوتھ الائنس پاکستان سندھ کی جانب سے آئی بی اے ٹیسٹ میں پچاس فیصد مارکس حاصل کرنے والے جی ایس ٹی اور ای سی ٹی امیدواروں نے ملازمت نہ ملنے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر لیاقت علی میرانی، مختار رند، امیر علی چانڈیو، ثنیا ناز ودیگر نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم میں 37 ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں، جن پر ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں اس وقت کے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، 2018ء کے آئی بی اے ٹیسٹ میں پچاس فیصد مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ملازمتوں پر ہمارا حق تسلیم کرکے ہمیں بھرتی کرے۔ انصاف نہ کیا گیا تو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے۔