اقتصادی راہداری منصوبہ خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن

81

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)  خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق حکومت پاکستان سی پیک منصوبہ سے متعلق تمام امور کو خوش اسلوبی سے نمٹا رہی ہے اور اس کی تکمیل کی راہ میں حائل مسائل و رکاوٹوں پر قابو پایا لیا گیا ہے جس کے سبب میگا پروجیکٹ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قربتیں بڑھانے،ثقافتی تبادلوں کے پروگرامات اور سیاحت کو فروغ دینے سے مشروط ہے۔سی پیک اتھارٹی کےحکام کے مطابق اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔ رشکئی خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیاجانے والا اقتصادی زون ہوگا۔