وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا ہائی وے حادثے کا نوٹس ،رپورٹ طلب

127

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ہائی وے پر وین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،انہوںنے جاںبحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ سامنے لائیں گے کوتاہی کا مرتکب جو بھی ہوا سزا دیںگے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ڈی آئی جی،کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے شکار زیادہ تر افرادکا تعلق حیدرآباد سے ہے، افسوسناک سانحے میں 13افراد جاں بحق ہوئے،محکمہ ٹرانسپورٹ مسافر کوچ، وین اور بسوںمیں سلنڈر کے استعمال کے خلاف مسلسل کارروائیاں کررہاہے۔