طلال چودھری پر تشددکی تحقیقات کیلیے پولیس کمیٹی تشکیل

515

فیصل آباد(صباح نیوز) سابق وزیرمملکت طلال چودھری پر تشددکے واقعہ پرمقامی پولیس بھی میدان میںآگئی اور پولیس کی4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل گئی جس سے3 دن میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جبکہ مریم نوازکے حکم پرمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ نے بھی سابق وزیرمملکت حاجی اکرم انصاری اورسائرہ تارڑ پر مشتمل 2رکنی کمیٹی تشکیل دے کر72گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس کمیٹی کے ارکان گزشتہ روزعائشہ رجب بلوچ کے گھرگئے مگر گھر کا کوئی فرد بھی موجود نہیں تھا ان کے ایک ملازم کاکہنا تھا کہ وہ اسلام آباد جاچکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس پی پیپلزکالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول کمیٹی رکنہوں گے۔ کمیٹی طلال چودھری اوررکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کے بیانات قلمبند کرے گی ۔