پاکستان امن‘ خوبصورتی و مہمان نوازوں کی سرزمین ہے‘عارف علوی

296

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن ، خوبصورتی اور مہمانواز لوگوں کی سرزمین ہے، سیاح پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے کے لیے یہاں ضرور آئیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ کوہ ہمالیہ ، کوہ قرا قرم اور ہند کش پہاڑی سلسلے سحر زدہ خوبصورتی کا عکاس ہے ، ناگاپربت اور کے ٹو کی چوٹیوں کی دلکشی اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پہاڑی سلسلوں کی ایک بار سیر کرنے والا ہمیشہ کے لیے ان کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے ۔ موہنجوداڑو ، ہڑپا
اور بدھ مذہب کے تاریخی اور قدیم اثار سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہیں۔ دلکش وادیاں ، حسین میدان اور خوبصورت پہاڑی سلسلے پاکستان کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے یہاں ضرور آئیں اور قدرتی مناظر سے لطف انداز ہوں ۔