رنگ روڈ کی زمینوں کی متعین کردہ قیمتیں نا قابل قبول ہیں

239

بگا شیخاں ( نمائندہ خصوصی ) آج یونین کونسل بگا شیخاں میں بھمبھلی بس اسٹاپ کے لوسر موڑ کے قریب ایک عوامی اجتماع ہوا۔ جس میں رنگ روڈ منصوبے کے سلسلے میں زمینوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھر پور احتجاج کیا گیا۔ عوامی اجتماع میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجا قمر اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی کے آصف ستی، جماعت اسلامی کے مرزا خالد اور تحریک صوبہ پوٹھار کے راجا اعجاز اور ملک منور نے بھی شرکت کی۔رہنمائوں نے اپنے خطاب میں عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اس خالصتاً عوامی مسئلے پر نہ صرف عوام کے ساتھ ہیں بلکہ وہ اس معاملے میں اپنی اپنی قیادت کو بھی آگاہ کریں گے۔ دوست کمیٹی جس کے تحت یہ جلسہ منعقد کیاگیا تھا اس پر قومی حزب اختلاف کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کی۔ جلسہ میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ عوام یہ ظلم برداشت نہیں کرے گی اور آئندہ مزید سخت اقدام کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ دوست کمیٹی کی جانب سے سید فیاض گیلانی نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ راجا جاوید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔