شہبازشریف تعاون کی شرط پر این آر او چاہتے ہیں‘ شہبازگل

311

اسلام آ باد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہبازشریف تعاون کی شرط پر این آر او چاہتے ہیں‘ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نے حال ہی میں دیکھا۔ انہوں نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب ایک طرف گلگت میں انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں‘ دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں‘ ان کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے جس میں
انہیں جلد جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں اور اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں‘ ان کے تعاون کی ایک ہی شرط نیب کیسز میں ان کو این آر او دیا جائے۔