بفرزون میں ایک جانب جھکنے والی عمارت کوگرانے کا عمل شروع

203

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفر زون کے سیکٹر 15 اے 3 میں جھکنے والی عمارت کو گرانے کا عمل شروع کردیا گیا ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ترجمان کے مطابق 25 ستمبر کو مذکورہ عمارت خالی کرانے کے احکامات دیے گئے تھے ،رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی، متاثرہ عمارت کے سیوریج نظام کے لیے تہہ خانے میں کھدائی کی گئی تھی، بارش کا تہہ خانے میں جمع ہونے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ترجمان سندھ ایس بی سے کے مطابق عمارت
ناقص مٹیریل سے لاک ڈاؤن کے دوران تعمیر کی گئی تھی، متعلقہ عملے کو معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کی شب بفر زون سیکٹر 15 اے 3 میں 3 منزلہ رہائشی عمارت خطرناک حد تک جھک گئی تھی۔