ملک کے موجودہ حالات  تسلی بخش نہیں‘ آصف کرمانی

239

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے سینیٹ کے ہر اجلاس میں مہنگائی کے خلاف آدھا گھنٹہ احتجاجاً بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کسی طور بھی تسلی بخش نہیں‘ مہنگائی، غربت
اور بے روزگاری سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قیام کے مقاصد سے دور کردیا گیا‘ ملکی سلامتی کے لیے قائد اعظم کے سیاسی اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے‘ قومی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔