وزیر دفاع کا روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا معائنہ

144

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کے ساتھ روس میں کثیر الملکی کیوکاز فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاکستانی و چینی فوجی اہلکاروں سے ملاقات بھی کی، جنگی مشقیں گزشتہ روز اختتام پذیر ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی فوجی مشقیں 2020 ء روسی شہر آستر کھان میں ہوئیں، مشقوں میں روس، بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے دستے شریک ہوئے، بھارت نے تکنیکی تربیت نہ
ہونے کے سبب مشقوں سے راہ فرار اختیار کر لیا، بھارتی فوجی حکام کی جانب سے مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا بہانہ کورونا وائرس کو بنایا گیا۔ یاد رہے کہ جنگی مشقیں 21 ستمبر سے شروع ہوئی تھیں۔