’’پہلے سلام پھر کلام ‘‘

201

اسلام آباد پولیس کی پھر تربیت شروع
اسلام آباد (آ ن لائن) ’’پہلے سلام پھر کلام ‘‘ ، اسلام آباد پولیس کو ایک بار پھر شہریوں کے ساتھ پیش آنے کے طریقے سکھانا شروع کر دیے گئے۔ گزشتہ روز ایس پی سرفراز ورک کی سربراہی میں ڈی ایس پی خالد محمود اعوان نے مختلف پوائنٹس سیل کر کے ڈیوٹی پر موجود
اہلکاروں کو بریف کیا۔اس موقع پر ایس پی سرفرازورک نے کہا کہ اس پالیسی سے کرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی۔