پاکستان رائٹرز کلب، لیڈیز چیپٹر کے تحت خواتین کارکنوں کے لیے الوداعی تقریب

215

سعودی درالحکومت ریاض میں معروف ادبی ،ثقافتی اورسماجی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ۔ لیڈیز چیپٹر کی ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تنظیم کی سرگرم خواتین ارکان مدیحہ ملک اور شاہین جاوید کو ان کی بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے دی گئی۔
مدیحہ ملک بزم کی کنوینیئر تھیں جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہورہی ہیں جبکہ سینئر صحافی شاہین جاوید کو بزم کی بحیثیت میڈیا کوآرڈینیٹر بہترین کارگردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں کلب کے لیڈیز چیپٹر کی کنوینیئر ڈاکٹر فرح نادیہ، مدیحہ نعمان، سونیا کاشف، قندیل ایمن، زبیر بھٹی، عبد الرؤف مغل، نوید الرحمن، ایمن ظہیر، یوسف علی یوسف اور دیگر ارکان نے مدیحہ ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر عشایئے کا اہتمام کیا گیا تھا۔