مسلم لیگ ن کی جانب سےیوم الوطنی کی تقریب

160

سعودی عرب میں یوم الوطنی کی مناسبت سے دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن (سعودی عرب) کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے یوم الوطنی پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک اور عوام کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ چودھری مجید گجر نے کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔ کیپٹن (ر) فہد ابو محمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی اور سعودی ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ تقریب سے احمد ابو علی، ندیم رامے، بشیر چودھری، ملک عرفان، سردار محمد نواز، راجا ظفر اقبال، عمر نسیم بھٹی، محمد عرفان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عالم اسلام کا مضبوط ترین قلعہ ہے۔آخر میں یوم الوطنی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور پاک سعودی دوستی زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔