پاک میڈیا فورم ریاض کے چیئرمین الیاس رحیم کے اعزاز میں ظہرانہ

196

صحافی اور کشمیر رائٹس پروگرام کے میزبان معروف حسین نے جدہ آمد پر پاک میڈیا فورم ریاض کے چیئرمین الیاس رحیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں قونصل پریس سید حمزہ سلیم گیلانی، پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے چیئرمین امیر محمد خان اور صدر پی جے ایف شاہد نعیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستانی میڈیا کی کارکردگی پر بات چیت کی گئی اور الیاس رحیم کی طرف سے قونصل پریس سید حمزہ گیلانی کو ریاض میں ایک پروگرام میں بطور مہمان تشریف لانے کی دعوت بھی دی گئی۔ میزبان معروف حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد بھی پیش کی۔