عشرت معین سیما کا افسانوں کا مجموعہ دیوا ر ہجر کے سائے منظر پر آ گیا

232

جرمنی میں مقیم معروف شاعرہ و ادیبہ عشرت معین سیما کا تازہ افسانوں کا مجموعہ “ دیوارِ ہجر کے سائے “ منظر عام پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کتاب میں کل انیس افسانے ہیں جو مختصر ترین بھی ہیں اور طویل بھی۔ کتاب کا دیباچہ معروف نقاد جناب پروفیسرعلی احمد فاطمی ( نگراں شعبہ اردو الہ آباد یونیورسٹی ) نے لکھا ہے، افسانوں کا مفصل تجزیاتی جائزہ جناب اکرم کنجاہی صاحب نے تحریر کیا ہے اور جرمنی سے افسانہ فورم کے بانی وحید قمر نے افسانوں پر اپنا مختصر و جامع تبصرہ کیا ہے۔ افسانوں کے مجموعے کا نام کتاب کے مرکزی افسانے“ دیوار ہجر کے سائے “ پر رکھا گیا ہے۔‎