جمعیت علماء اسلام جدہ کے تحت سعودی یوم الوطنی پرتقریب

251

جے یو آئی (جدہ) کے زیر اہتمام سعودی عرب کے یوم الوطنی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی سیکرٹری اطلاعات قاری حفیظ اللہ خان نے کی جبکہ صدارت کمیونٹی کے سینئر رہنما قاری گل زمین خان دیشانی نے کی۔ مہمان خصوصی جمعیت علما اسلام جدہ کے جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالصبور تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چونکہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس نسبت سے حرمین شریفین سے محبت ہر پاکستانی کے دل میں ہے اور حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے اہل سعودی عرب کو کھلا پیغام ہے کہ ہم دو جسم اور ایک جان ہیں۔
تقریب کے آخر میں سعودی عرب، مسلم امہ اور پاکستان کے امن، ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ پروگرام میں بابائے جمعیت قاری گل زمین خان، انجینئر عبدالصبور، انجینئر سجادخان، مولانا سمیع الحق، قاری حفیظ اللہ، عبیداللہ، مولانا شمس الحق، مولانا عبدالکریم، قاری جلال الدین، قاری محمدعمران، سعیدخان، قاری شیرمحمداوردیگر لوگ شریک ہوئے۔