قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کا فیصل طاہر خان سےاظہار تعزیت

292

قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور کمرشل قونصل سید عبدالوحید شاہ نے فیصل طاہر خان سے ان کی ٹی بہن مریم طاہر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور گھر والوں کو صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اپنی اور قونصلیٹ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ واضح رہے کہ مریم طاہر خان 5 سال سے کینسر کی مریضہ تھیں، جس کا انہوں نے بڑی ہمت اور حوصلے سے مقابلہ کیا اور رضائے الٰہی سے 19 ستمبر 2020ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ طاہر عبدالغفار خان کی بیٹی تھیں جو پاکستانی کمیونٹی کے سینئر رکن ہیں اور 73 برس سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ مریم طاہر خان نے سعودی عرب کے صف اول کے تعلیمی اداروں، تھنک ٹینک، سماجی ادارے اور کنسلٹنگ اداروں میں کام کیا۔