ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

238

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کا ہفتہ وار مشترکہ اجلاس میں مزدور رہنماوں محمد یعقوب۔شوکت علی چودھری۔الطاف حسین بلوچ۔محمد اکبر۔حنیف رامے۔کامریڈ محمد اکبر۔زبیر وارثی۔کامریڈ عبدالکریم۔محمد منظور۔بشیر راکٹ۔ محمد یعقوب عثمان گجر۔کامریڈ محمد یونس۔محمد اشرف اور مزدور رہنمائوں کی نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے ورکرز ویلفیر بورڈ پنجاب کے چند افسران اور اہلکاروں کی کرپشن میں ملوث ہونے کے جرم میں گرفتاری کے بعد دفتر کے عملہ نے دفتری کام تقریباًبند کردیا ہے جسکی وجہ سے ڈیٹھ گرانٹ۔ میرج گرانٹ اور بچوں کے اسکالر شپ کے لیے دفتر آنے والوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے۔انہوں نے وزیر محنت سے مطالبہ کیا کہ وہ ورکرز ویلفیر بورڈ کے عملہ کو فوری طور پر دفتری امور سرانجام دینے کے احکامات صادر کریں۔شرکائے اجلاس نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے نکالے گئے ملازمین کو حکومت واپس ان کی نوکریوں پر بحال کروائے اور انہیں ان کے واجبات بھی دلوائے جائیں۔اس کے علاوہ حکومت فیکٹریوں میں نئے بھرتی والے مزدوروں اپنی ہی اعلان کردہ کو کم از کم 17ہزار 5سوروپے ماہانہ تنخواہ کی اداہیگی کو یقینی بنائے۔ وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ریلوے سے پچھلے چند ماہ میں ریٹاہرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کے واجبات کی اداہیگی کو یقینی بنائے۔اجلاس کے شرکاء نے کراچی بلدیہ فیکٹری کے مقدمہ میں چھوٹے اہلکاروں کو تو سزاے موت سنائی ہے لیکن اس بربریت کے اصل ماسٹر مائنڈز کو بری کردیا ہے۔