عدل کے لیے بنائے گئے اداروں میں ظلم ہورہاہے‘مصطفی کمال

175

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہاجروں کے لیے سندھی انصار کا درجہ رکھتے ہیں، ہم نے عدل فراہم کرنے کے لیے جو عمارتیں بنائی ہیں وہاں ظلم ہو رہا ہے۔ کیا ظلم ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ہم تو فیصلے کرتے ہیں انصاف اللہ کرتا ہے۔ ملک میں ڈھائی کروڑ بچہ اسکولوں سے باہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پر توجہ نہ دی گئی تو خدشہ ہے کہ معاملات ہر کسی کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔