مگرمچھ کے آنسو بہانے سے صوبے نہیں بنتے، شاہی سید

315

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے اے این پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تحت منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی صوبے کا مطالبہ کرنے والوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے آج تک اسمبلیوں میں صوبے کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھائی، آج تک کراچی کے ان نام نہاد دعویداروں نے اسمبلیوں میں کتنی بار صوبے کا بل پیش کیا ہے؟ صرف عوام کے سامنے مگرمچھ کے آنسو بہانے سے صوبے نہیں بنتے۔انہوںنے کہا کہ کراچی شہر پڑھے لکھے اور باشعور لوگوں کا شہر ہے، اس شہر کی پہچان ایک زمانے میں شاعر،ادیب اور ڈاکٹر ہوا کرتے تھے، افسوس ایک سازش کی تحت اس شہر کے لوگوں کی پہچان کو دہشت گردوں سے بدل دیا گیا۔