پولیس نے مختلف کارروائیوں میں قاتل سمیت 10ملزمان گرفتارکیے

149

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارشدگان میں ایک کار چورگروہ کے کارندے کے علاوہ منشیات فروشی، ڈکیتی اوررہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ،منشیات ،مسروقہ موٹرسائیکلیں اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابقنارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر قتل میں ملوث مفرور ملزم محمد امین ولد غلام حیدرکو گرفتار کر لیا،جس کے خلاف کے خلاف سرجانی ٹائون تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ٹائون نے کار چوری اور ان کے جعلی کاغذات بنانے والے ایک ملزم صمد کو گرفتار کرلیا ، ابراہیم حیدری پولیس نے3 ملزمان شاہ نواز اقبال اور آصف کو گرفتار کرلیا ،گرفتارہونے والے شاہنواز کاتعلق ایک موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے جبکہ دو ملزمان اقبال اور آصف گٹکا فروش ہیں،پولیس نے ملزم شاہ نواز کی نشاندہی پر 3 مسروقہ موٹر برآمد کرلیں۔ عوامی کالونی پولیس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل چوروں عبدالقدوس اور شہروز ولد زاہد اقبال کو گرفتار کرلیا۔لانڈھی پولیس نے پولیس نے خفیہ اطلاع پر غریب آباد گوٹھ میںکارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان صدام حسین اور جمعہ خان سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔