حمد

176

میرے مالک، میرے خالق اے میرے پالنے والے
میری ہر ہر خطا کو درگزر میں ڈھالنے والے
کبھی آئے کوئی مشکل، کوئی آفت یا بیماری
ہر اک مشکل گھڑی کو رحمتوں سے ٹالنے والے
کہیں کوئی کمی ہو جائے ،گر میرے عمل میں تو
میرے اس عیب کو رحمت سے اپنی ڈھانپنے والے
کبھی حد سے نکل جاؤں، تو مجھ کو کھینچ لے واپس
تو ایسا ہی نگہباں ہے، اے مجھ کو چاہنے والے
سمندر کو دیے موتی، پہاڑوں کو دئے ہیرے،
اے عرض و سماں کو چھ دنوں میں ڈھالنے والے
درختوں میں اگائے پھل اور کھلیانوں میں ہریالی،
کرشمہ تیری قدرت کا، اے دانہ پھاڑنے والے
یہ ہر دم خیر اور نیکی کی دی توفیق تونے ہی
تو ہی دے گا اجر بھی دس گنا، اے بانٹنے والے
تجھی پر ہے توکل، اور تیرا ہی آسرا ہے رب
بچا لینا حشر میں، نیکیوں کے چھانٹنے والے
عشرت زاہد