حکومت ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے‘جماعت اہلسنت

227

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر سیدعبد الوہاب قادری نے کہا کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے۔قوم کورونا وباء￿ سے پریشان ہے ایسی صورتحال میں طبی اشیاء پر خصوصی رعایت دینی چاہیے لیکن ہماری حکومت کا دواؤں کے دام بڑھانا عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار غریبوں پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔ آٹا،چینی،پیٹرول کے بعد ایسا لگتا ہے حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے سبب شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں،عوام کو کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ ڈاکٹر عبد الوہاب کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کے حکومت کے دعوے اوروعدے صرف زبانی کلامی ہی ہیں ادویات و اشیائے ضرور یہ کی قیمت حد درجہ بڑھ چکی۔ حکومت کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے سبب غریب و کمزور طبقہ شدید پریشان ہے۔ نیزجما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی توثیق کے بعد علامہ خلیل الرحمان چشتی کو جما عت اہلسنّت کراچی کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔