ضلع شرقی میں مختلف شاہراہوں کو روشن کردیا گیا

401

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی سربراہی میں ضلع شرقی میں شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل، اسٹیڈیم روڈ، یونیورسٹی روڈ، طارق روڈ، خالد بن ولید روڈاورکشمیر روڈ سمیت شاہراہوں کو روشن کرنے کے ساتھ تجاوزات سے بھی کافی حد تک پاک کر دیا گیا ہے، اسی طرح مذکورہ شاہراہوں سے اشتہاری مواد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ درختوں کی چھٹائی اور جھاڑیوں کی کٹائی کے بعد صاف کیا گیا ہے، ڈی ایم سی ایسٹ کے زیر انتظام رات گئے نائٹ سوئپنگ کے ذریعے شاہراہوں سے کچرا اور مٹی صاف کرنے کے ساتھ ڈینگی ودیگر مضر صحت جراثیموں کے خاتمے کیلیے مختلف جگہوں بالخصوص اسکولوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی سر انجام دیا جارہا ہے۔ محکمہ بی اینڈ آر مختلف جگہوں سے ملبہ اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کی درستگی، سلیبس لگانے کے ساتھ دیگر امور بھی سر انجام دے رہا ہے۔