عمران خان اور ان کی ٹیم مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے‘ حماد اظہر

110

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے۔ لاہور کے علاقے ڈھولنوال چوک میں ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر خطاب میںانہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو تیسری متبادل قیادت کے طور پرمنتخب کیا ہے‘ مافیا دن بدن ایکسپوز ہوگا‘ ہمارے جذبے کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا‘ ہم سے پہلے کمیشن لینے والے لوگ سرکاری وسائل پر قابض تھے‘ عمران خان اور ان کی ٹیم مافیا کا ہر جگہ پر مقابلہ کرے گی۔