نوجوان رضا کاروں نے بھر پور فرائض انجام دیے

126

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی حقوق مارچ میں بڑی تعداد میں نوجوان رضاکار بھی موجود تھے اور زرد رنگ کی شرٹ اور کیپ پہنے ہوئے تھے اور اس پر ’’حق دو کراچی کوVolantiar‘‘
تحریر تھا ۔مارچ کے دوران ٹریفک کنٹرول کرنے اور سیکورٹی کا بھی انتظام کیا گیاتھا جس کے لیے بڑی تعداد میں نوجوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی ۔مارچ کے دوران پینے کے پانی کے لیے متعدد پانی کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔مارچ میں الخدمت کے رضاکاروں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں جو نیلے رنگ کی ٹی شرٹس پہنے ہوئے تھے ،الخدمت کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا تھا اور ایمبولینس بھی موجود تھیں۔