مودی کی تقریر حقیقت سے کوسوں دور ہے، حریت کانفرنس

135

سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر نہ تو بھارت کا اٹوٹ انگ ہے
اور نہ ہی یہ کوئی سرحدی تنازع ہے بلکہ عالمی سطح پر تسلیم سدہ تنازع ہے جبکہ اقوام متحدہ کا اس مسئلے کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک مجرمانہ کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کے غیر قانونی قبضے، اس کی ریاستی دہشت گردی اور سیاسی نا انصافی کا سامنا کر رہے ہیں۔