بھارت کو جارحیت کے نتائج بھگتنے ہوںگے‘چینی میڈیا

431

لندن (آن لائن) بھارت اور چین کے مابین سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے فوجی اور سفارتی کوششیں جاری ہیں لیکن دونوں ہی ممالک کے میڈیا میں اس موضوع پر متضاد بیان شائع ہو رہے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے چلنے والی گولی کے خوفناک نتائج ہوں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان
کشیدگی میں اضافہ خود بھارت کے لیے بھی خطرناک ہو گا۔ اخبار کے مطابق چینی ماہرین کا خیال ہے کہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے چین کو کسی ممکنہ فوجی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ مستقبل میں سرحد پر ایسے حالات عام ہونے والے ہیں۔