میڈیا کے نمائندوں کے لیے  الگ اسٹیج بنایا گیا تھا

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی حقوق مارچ میںپرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے لیے ایک وسیع پریس گیلری بنائی گئی تھی
جبکہ سوشل میڈیا کے لیے بھی ایک بڑا کیمپ لگایا گیا تھا ۔ اسٹیج کے بالکل سامنے کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کے لیے ایک بڑا اسٹیج بنا یا گیا تھا۔ مارچ میں شریک بہت سے بچوں اور نوجوانوں نے زرد رنگ کے غبارے اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھی ’’ حق دو کراچی کو ‘‘ تحریر تھا۔بڑی تعداد میں گیس کے غبارے تھے جس پر ایک بہت بڑا بینر باندھا گیا تھا اور اس کو ہوا میں چھوڑا گیا تھا ۔