مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

239

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتوار کو شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں ایک خاتون سمیت5 افراد جاںبحق اور 3زخمی ہوگئے،جاںبحق ہونے والوںمیں خاتون سمیت 3 افراد کوکرنٹ لگا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کی شاہ نواز بھٹو کالونی کی رہائشی 32 طاہرہ زوجہ بابر کو گھر میں کام کرتے ہو ئے کرنٹ لگ گیاجس کو اس کے اہل خانہ فوری طور پراسپتال لے گئے تاہم اسپتال میںڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی،جس پر متوفیہ کے اہل خانہ لاش بغیر کسی قانونی کارروائی کے گھر لے آئے،شیر شاہ میں اٹلس ہنڈاکمپنی کے سامنے تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 40سالہ الطاف جاںبحق جب کہ35سالہ اسلم زخمی ہوگیا ، متوفی بلدیہ ٹائون کا رہائشی تھاحادثہ کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرارہوگیا ،جب کہ لاش اور زخمی کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا،کلفٹن کے بلاک 4میں واقع ڈائمنڈ اپارٹمنٹ سے70سالہ مشتاق ولدذوالفقار کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی اطلاع پر درخشاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق متوفی گھر میںاکیلا رہائش پزیر تھا اور بظاہر اس کی موت طبی لگتی ہے تاہم اصل صورتحال پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی،کلفٹن دو دریاکے قریب فلیٹ میں ایک زیر تعمیر عمارت میںکام کے دوران کرنٹ لگنے سے 26سالہ ایاز جاں بحق ہوگیا ادھراورنگی ٹاؤن پیر آباد ہوٹل میںکرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر پیر آبادپولیس موقع پر پہچ گئی لاش کو اسپتال منتقل کردیا،رات گئے تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی تھی،بنارس کے حقّانی محلے میں40سالہ بخت سلطان زوجہ ذکا گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ،زخمی خاتون کے اہل خانہ کے مطابق خاتون نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے منگھو پیر سلیم گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقع میں 25سالہ شعیب ولد عبد الرحمان زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے ۔