نواز شریف کی تقریر، ن لیگ کے کئی دھڑے بننے جارہے ہیں، وزیر اطلاعات

595
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کا انقلابی پن دوغلا اور کھو کھلا ہے،نواز شریف کے حالیہ بیانیہ سے خود ان کی جماعت اضطراب کا شکار ہے،  (ن) لیگ میں (ش) لیگ سمیت کئی دھڑے بننے جا رہے ہیں۔

‘شریف خاندان میں بھی  اس وقت چپقلش چل رہی ہے‘فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن)  کی ’’تنظیم سازی‘‘ بڑے زوروں پر چل رہی ہے‘وزیر اعظم بدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے پر عزم ہیں۔ اتوار کے روز یہاں

اسلا م آبادم ین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کا انقلابی پن دوغلا اور کھو کھلا ہے، بطور مجرم  اور اشتہاری نواز شریف کو سیاست پر بھاشن زیب نہیں دیتا،نواز شریف کے حالیہ بیانیہ سے خود ان کی جماعت اضطراب کا شکار ہے،نواز شریف کے بیانیہ پر (ن) لیگ میں سے مختلف آوازیں بلند ہو رہی ہیں،مسلم لیگ (ن) جو تحریک چلانا چاہتی ہے وہ بے بنیاد ہے۔ نواز شریف کا مقصد ملک میں بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا ہے،جاتی امراء  میں اس وقت بے یقینی کی سی صورتحال ہے،نیب کیسز کے باعث گھیرا تنگ ہونے سے اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، فیٹیف قانون سازی میں ناکامی کے بعد اب یہ سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں،اپوزیشن ارکان استعفیٰ دیں گے تو نئے الیکشن کروائیں گے،پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کر لے گی،اپوزیشن مختلف حربے استعمال کر کے حکومت گرانا چاہتی ہے ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات  سے معاشی اعشارئیے  بہتر ہو رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان بدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے پر عزم ہیں،عمران خان کا  بدعنوان عناصر کیخلاف عزم ایسے حالات میں مزید مضبوط ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے ڈیل کے چکر میں ہیں اور مسلسل رابطے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، (ش) لیگ سمیت (ن) لیگ کے کئی دھڑے بننے جا رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) میں تقسیم کے حوالے سے شیخ رشید کی باتوں میں وزن ہے،شریف خاندان میں بھی اس وقت چپقلش چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن)  کی ’’تنظیم سازی‘‘ بڑے زوروں پر چل رہی ہے،مسلم لیگ  (ن) نے ہمیشہ ذاتی مفاد اور منافقانہ سیاست کی ہے۔