افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا، وزیراعظم

488
وزیراعظم نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کا انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا.

وزیراعظم عمران خان نے امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ اس وقت افغانستان اور خطے کے لیے امید کا سنہری موقع ہے، دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں افغان جنگ خاتمے کے قریب ہے لیکن افغانستان سے جلدبازی میں غیرملکی افواج کا انخلا غیر دانشمندانہ ہوگا.

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مضمو ن میں وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان اورافغانستان آپس میں جغرافیہ،ثقافت اور رشتوں سے جڑے ہیں، صرف افغانستان کی قیادت اورافغانوں کی شمولیت سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، افغانستان میں امن واستحکام طاقت کے ذریعے باہر سے تھوپا نہیں جاسکتا اور جب تک افغانوں کوامن وسکون نصیب نہیں ہوگا پاکستان بھی حقیقی امن حاصل نہیں کرسکتا.

وزیراعظم نے لکھا کہ افغان اور خطے کیلئےامیدکا سنہری موقع ہے جبکہ افغانستان میں امن ممکن ہے اور افغان جنگ میں پاکستانی عوام نے بھی بڑی قیمت چکائی ہے، بین الافغان مذاکرات کا دور مزید مشکل ہوسکتا ہے جس کے لیے تحمل اورمفاہمت کی فضا درکار ہے.