کم جونگ اون کی ایک بار پھر جنوبی کوریا کو دھمکی، کشیدگی میں اضافے کا خطرہ

654

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو سمندر میں قتل ہونے والے اہلکار کی لاش ڈھونڈنے کے عمل میں مداخلت سے باز رہنے کی دھمکی دے دی۔

شمالی کوریا نے کہا کہ ماہی گیر اہلکار کی لاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم اگر جنوبی کوریا نے آپریشن میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو دونوں ممالک میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

شمالی کورین حکام نے کہا کہ ہم اہلکار کی لاش کو جنوبی حکام کے حوالے کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کے لیے تلاشی کا عمل جاری ہے۔ اگر جنوبی کوریا نے بحری آپریشن کا آغاز کیا تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے۔

شمالی کوریا نے کہا کہ جنوبی کوریا مغربی سمندر میں اپنی فوج اتارنے کا ادارہ ترک کرے ورنہ تناؤ بڑھ سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے حکام کی جانب سے شمالی کوریا کی دھمکی کے جواب میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ جمعہ کو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ اون نے اہلکار کے قتل پر جنوبی کوریا سے معافی مانگی تھی۔ جب کہ جنوبی کوریا نے اہلکار کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کشیدگی کا آغاز کب ہوا؟

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز 24 ستمبر کو ہوا۔ 24 ستمبر کو شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ماہی گیر اہلکار کو کشتی پر گشت کرتے وقت حراست میں لے لیا تھا۔ اہلکار کو پہلے تشدد کو نشانہ بنایا گیا پھر اسے گولی مار کر سمندر میں پھینک دی گیا۔

مزید یہاں پڑھیں: محکمہ ماہی گیر کے اہلکار کا قتل، شمالی اور جنوبی کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی