خواتین مارچ میں بھر پور شرکت کریں گی ، اسما سفیر

136

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کراچی کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ آج بڑی تعداد میں شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘ میں بھر پور شرکت کریں اور عوامی مسائل کے حل اور بااختیار شہری حکومت و بلدیاتی نظام کے قیا م کی تحریک اور جدو جہد میں اپنا حصہ ڈالیں۔علاوہ ازیں انہوںنے اس سلسلے میں تمام اضلاع کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ول فورم، ورکنگ ویمن آرگنائزیشن، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، َ قرآن انسٹیٹیوٹ،شعبہ اطفال، شعبہ نشر واشاعت اور شعبہ تعلقات عامہ نے بڑے پیمانے پر اپنے اپنے حلقہ اثرمیں میں خواتین تک مارچ کی دعوت پہنچائی ہے۔آج خواتین کے قافلے مارچ میں شرکت کے لیے شاہراہ قائدین پہنچیں گے اور عوامی مسائل کے حل اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گی۔