متاثرین بحریہ ٹائون ، بلدیہ فیکٹری ، نیا ناظم آباد جلوس کی شکل میںآئیں گے

344

کراچی(نمائندہ جسارت)پبلک ایڈکمیٹی کراچی جماعت اسلامی کے پریس سیکرٹری فائق علی خان کے مطابق متاثرین بحریہ ٹاؤن، متاثرین بلدیہ ٹاؤن فیکٹری، جبری نکالے گئے کراچی کے پولیو ورکرز، فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم، نیا ناظم آباد ہائوسنگ اسکیم کے متاثرین شام 4 بجے پرانی سبزی منڈی کے مرکزی کیمپ سے ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ میں شرکت کے لیے جنرل سیکرٹری پبلک ایڈ نجیب ایوبی کی قیادت میں شاہراہ قائدین پہنچ کر جماعت اسلامی کی حقوق کراچی کی جدوجہد میں اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔