حافظ نعیم الرحمن نے ضلع غربی میں استقبالیہ کیمپوں کا دورہ کیا

68

کراچی(نمائندہ جسارت)حقوق کراچی مارچ کے حوالے سے ضلع غربی کے نمایاں مقامات پر کیمپس قائم ،موبائل پبلسٹی اورجے آئی یوتھ کے تحت،محمد نگر،شاہ والی اللہ،سعید آباد،ماڑی پور، ہریانہ کالونی میں ریلیاں نکالی گئیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ،امیر ضلع غربی محمد اسحاق خان اورضلعی ذمے داران نے کیمپس کا دورہ کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا حقوق کراچی مارچ ایک تاریخ ساز مارچ ہوگا۔وفاقی صوبائی اور بلدیاتی حکومتیںکراچی کے لیے کچھ کرنے کوتیار نہیں۔شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے۔محمد اسحاق خان نے کہا کہ ضلع غربی سے ہزاروں کی تعداد میں مرود و خواتین ، بزرگ اور بچوں سمیت ایک ہزار موٹر سائیکل سوار نوجوانوں مارچ میں شرکت کریں گے۔ آج جماعت اسلامی کراچی کو اسکا حق دلانے کے لیے میدان عمل میں موجود ہے۔ عوام امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میںشاہراہ قائدین پر حقوق کراچی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کے تحت بنارس،اورنگی 5 نمبر چورنگی، میٹروول، ماڑی پور،24مارکیٹ بلدیہ سمیت 20سے زاید مقامات پر پبلسٹی کیمپس لگائے گئے ہیں۔